28 نومبر 2011 - 20:30

ذرائع ابلاغ نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ایسی ویڈیو فلم جاری کی ہےجس میں قطر کے امیر نے مقبوضہ فلسطین میں ایک یہودی بستی تعمیرکرنے کے لئے اسرائیل کو مدد فراہم کی اور اسرائيل کا خفیہ دورہ کیاہے۔

ابنا: بعض عرب ذرائع ابلاغ نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی ایسی ویڈیو فلم جاری کی ہے جس میں قطر کے امیر نے مقبوضہ فلسطین میں  ایک یہودی بستی تعمیرکرنے کے لئے اسرائیل کو مدد فراہم کی اور اسرائيل کا خفیہ دورہ کیاہے، ویڈيو فلم میں قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی مقبوضہ   فلسطین میں یہودی بستی کی تعمیر کا مشاہدہ کررہے ہیں جس کی تعمیر کے لئے قطر کے امیر نے مالی مدد فراہم کی ہے الجزیرہ ٹی وی کے ایک نامہ نگار بھی اس خفیہ سفر میں قطر کے امیر کے ہمراہ ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کو قطر کے امیر اور اسرائیل کے گہرے روابط کا بخوبی پتہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ قطر کے امیر نے الجزیرہ سمیت اپنے تمام وسائل کو امریکہ اور اسرائیل کی علاقہ میں بالا دستی قائم رکھنےکے لئے مامور کررکھا ہے۔............ /169